یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ،روایتی فوجی پریڈ ملتوی

اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ،روایتی فوجی پریڈ ملتوی،تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کوقرارداد پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہونے پر یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا ،نماز فجر کے بعد ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث ایوان صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کردی گئی۔

ایوان صدر کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب25 مارچ کو ہوگی،ادھر یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد اور اقبال پر گارڈ ز تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئیں۔

مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔