چند لوگ آئین وقانون روند کر 2پاکستان بنانے پر تلے ، شدید مزاحمت کرینگے،بلاول بھٹو

کراچی(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہاہے چند لوگ آئین وقانون روند کر 2پاکستان بنانے پر تلے ہیں،شدید مزاحمت کرینگے،ملک کا روشن مستقبل آئین کی پاسداری، پارلیمانی جمہوری نظام میں پنہاں ہے، یوم پاکستان پر عوام کے نام پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا22 کروڑ پاکستانی نفرت، جھوٹ، تقسیم کی سیاست جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، عوام آئین و پارلیمان کی بالادستی و جمہوری استحکام کیلئے پرعزم ہیں، جھوٹ، نفرت، تقسیم کی سیاست اور خود کو آئین سے ماورا سمجھنے والی سوچ سے ملک کو خطرہ ہے،پاکستان بے مثال جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا تھا، پاکستان کو مضبوط و خوشحال بنانے کیلئے پی پی قیادت، کارکنوں کی خدمات و قربانیاں طویل و بے مثال ہیں، قائد عوام شہید بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ آئین، معاشی اصلاحات اور جوہری پروگرام جیسے تحفے دئیے، شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے طویل جدوجہد کی اور میزائیل ٹیکنالوجی دی،دریں اثناوزیر خارجہ و پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جوہر چورنگی پر فلائی اوور کا افتتاح کر دیا،سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاانڈر پاس کو بھی جلد مکمل کر کے لوگوں کو مزید آسانیاں دیں گے،عمران خان روز بروز بے نقاب ہوتے جا رہے ہیں۔