لندن(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ جمائماگولڈ سمتھ نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکبا د دیتے ہوئے کہاہے رمضان کامہینہ صرف روزے نہیں بلکہ بہتر انسان بننے کا وقت ہے،ماہ صیام میں فضول باتوں، قسموں اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے،اپنی ٹوئٹ میں جمائما گولڈ سمتھ نے مزید کہا مقدس مہینہ غوروفکر، خیرات، رحم دلی، درگزر اور خاندان کیساتھ گزارنے کا بہترین وقت ہے،پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا۔
رمضان کامہینہ بہتر انسان بننے کا وقت ہے، جمائماسمتھ


















