الیکشن کمیشن نے آئین پر حملہ کیا،فیصلہ قبول نہیں،فواد چودھری

لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے الیکشن کمیشن نے آئین پر حملہ کیا، الیکشن کمیشن کے پاس تاریخ آگے لےجانے کا اختیار نہیں، 8 اکتوبر کی تاریخ کہاں سے آئی، چیف الیکشن کمشنر اور دستخط کرنے والے ممبران آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے۔

فیصلہ ناقابل قبول ہے، لیڈرشپ سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے، عدلیہ اور عوام آئین کاتحفظ کریں گے۔