کراچی کی 6 یونین کونسلز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

اسلام آباد (بیورورپورٹ)کراچی کی 6 یونین کونسلز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کراچی کی 6 یونین کونسلز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا،الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دوبارہ گنتی مومن آباد کی یوسی 3، منگھوپیر یوسی 12 ، ضلع شرقی کے علاقے گلشن کی یوسی 1 ،اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 میں ہوگی۔