بصارت سے محروم افراد کیلئے آئین کے بریل ورژن کا افتتاح
اسلام آباد(بیورورپورٹ)ممبر قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے اسلام آباد میں آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کی جانب منعقدہ پروگرام میں شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کی جانب سے ڈیزائن کردہ آئین کے بریل ورژن کا افتتاح کیا،ڈیزائن کردہ آئین کے بریل ورژن کے افتتاح کا مقصد بصارت سے محروم افراد تک رسائی کو ممکن بنانا ہے،تقریب میں خصوصی طور پر اہل بچوں کیلئے ڈیکلیمیشن آرٹ و پینٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے، محترمہ آسیہ عظیم نے مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ آسیہ عظیم نے کہا آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے اور پاکستان کی پارلیمنٹ بات کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔


















