اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) پنجاب میں عام انتخابات ملتوی، نئی تاریخ 8 اکتوبر مقرر، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو پنجاب میں ہونےوالے عام انتخابات کو ملتوی کردیا، الیکشن کمیشن نے باضابطہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا اب پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبرکو ہوں گے اور شیڈول دوبارہ جاری ہوگا، 8 مارچ کو جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا، فیصلے سے صدر مملکت عارف علوی کو بھی آگاہ کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا انتخابات آرٹیکل 218 (3)، الیکشن ایکٹ 2017ءکے سیکشن 58 اور 8 سی کے تحت ملکی معاشی و سکیورٹی صورتحال کے باعث ملتوی کئے گئے، انتخابی شیڈول جاری کرنے کے بعدسٹیک ہولڈرزکےساتھ مشاورت کی گئی، فیصلہ سکیورٹی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔
،معاملے پر تمام اداروں و محکموں کےساتھ تفصیلی اجلاس ہوئے۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا جائزہ لیا گیا، بریفنگ کے مطابق پر امن انتخابات موجودہ حالات میں ممکن نہیں، سیکرٹری داخلہ نے بڑھتے دہشت گردی کے واقعات سے آگاہ کیا، سپیشل سیکرٹری داخلہ نے بتایا موجودہ حالات میں شفاف و پرامن انتخابات ممکن نہیں، وزارت دفاع نے بتایا پاک فوج کی پولنگ سٹیشنز پرتعیناتی ممکن نہیں ہوگی۔
پنجاب میں عام انتخابات ملتوی،نئی تاریخ8اکتوبر مقرر



















