معاہدے کی خلاف ورزی ،آئی ایم ایف کاپیسے دینے کودل نہیں،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے بار بار معاہدے کی خلاف ورزی پر آئی ایم ایف کاپیسے دینے کودل نہیں،تفصیلات کے مطابق کراچی کی نجی یونیورسٹی میں پاکستان ان دی مڈ آف کرائسز کے عنوان سے مکالمے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا آئی ایم ایف سے کہا غلط بیانی نہیں کریں گے پھر مجھے ہٹا دیا گیا اور اسحاق ڈار نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

3بار آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی ہو چکی، اب آئی ایم ایف کا دل نہیں پیسے دینے کو، آئی ایم ایف کو اب پاکستان پر بہت کم اعتماد ہے، آئی ایم ایف پہلے دیگر ممالک سے سرمایہ کاری لانے کی بات کر رہا ہے اگر پاکستان ڈیفالٹ کر گیا تو بہت خطرناک ہو گا۔

اشرافیہ تو سہہ جائےگی لیکن غریب عوام کےلئے بہت مسائل ہوں گے،مفتاح اسماعیل نے مزید کہاموٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کو پٹرول سبسڈی کا فارمولہ کارآمد نہیں ہو گا، کسی ملک کو چلانے کی سب سے بری حکمت عملی ہے۔