امیر کیلئے نرخ بڑھا کر غریب کو سستا پٹرول دینگے،آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،مصدق ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے امیر کیلئے نرخ بڑھا کر غریب کو سستا پٹرول دینگے،پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہاسستا فیول کوئی سبسڈی پروگرام نہیں، امیر کیلئے نرخ بڑھا کر غریب کو ریلیف دیں گے۔

دونوں کیلئے 100روپے لٹر کافرق ہوگا،ہر 15 دن بعد فرق کا اعلان کرینگے، ریلیف کےلئے 3 آپشنزپاس ورڈ،کارڈ یا پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے ادائیگی زیر غورہے،پٹرول بلیک سے بچنے کےلئے موٹر سائیکل کی یومیہ حد 2 لٹرمقرر کریں گے۔

گاڑیوں میں سستا پٹرول ایک دن میں 5 لٹر تک ڈلوایا جا سکتا ہے،تیل کمپنیوں کو پٹرول پیکیج پراعتماد میں لے لیا،پٹرول پمپوں پر موبائل فون پر سکینر انسٹال کریں گے،سکیم سے 800 سی سی گاڑیاں ملا کر 2کروڑ 14لاکھ موٹرسائیکل اور گاڑیاں فائدہ اٹھائیں گی، موٹر سائیکلز پر ماہانہ 420 ملین لٹر پٹرول استعمال ہوگا۔