لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عثمان انو ر نے کہاہے دوران ڈیوٹی بہادری اور جرات سے ظالموں کا ہاتھ روک کرمظلوموں کے مددگار بننے والے افسر و اہلکار محکمہ کا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں جن کی ہر سطح پرعزت افزائی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی جائے گی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی پولیس ٹیمیں جرائم کے قلع قمع ،شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے جذبہ خدمت کے تحت مصروف عمل رہیں اور بہترین کارکردگی سے پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط بنائیں، آئی جی پنجاب نے کہامحکمے کی نیک نامی کا باعث بننے والے افسروں و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور پالیسی کو جاری رکھا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسروں و اہلکاروں کو انعامات دیتے ہوئے کیا،آئی جی پنجاب نے 19افسروں واہلکاروں کو تقریبا 28لاکھ کیش اور تعریفی اسنادسے نوازا ۔
ظالموں کا ہاتھ روکنے والے افسر واہلکار محکمے کافخر ہیں،آئی جی

















