موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاو کےلئے جنگلات بہت ضروری ہیں :کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب گورنمنٹ گرلز کالج ساہیوال میں منعقد ہوئی جس میں اساتذہ اور طالبات نے بی ایس بلاک کے لان میں پودے لگائے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید تھے جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عقیل اشفاق، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد اور میڈیا کنسلٹنٹ عائشہ معراج سمیت پرنسپل نغمانہ صدیق، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے طالبات میں پودے تقسیم کئے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے لگائے گئے پودوں کی آب یاری کی ذمہ داری بھی لیں تاکہ پودا تاحیات ان سے منسوب رہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچا¶ کےلئے جنگلات بہت ضروری ہیں اسلئے معاشرے کے تمام طبقات شجرکاری مہم کے تحت کثیر تعداد میں پودے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کےخلاف جنگ درختوں کے سنگ ہی ممکن ہے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے طلبہ و طالبات اور نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ نہ صرف خود پودے لگائیں اور ان کی حفاظت کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس کار خیر میں شریک کریں۔