واشنگٹن(خواجہ فاروق)پی ٹی آئی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی، عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ نے سالانہ رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق آئینی طریقے سے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹا کر شہباز قیادت میں مخلوط حکومت بنائی گئی۔
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آزادی اظہار و صحافت پر پابندیاں مودی حکومت میں جاری ہیں،مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد کارروائیاں گزشتہ سال بھی ہوتی رہیں، مودی حکومت میں پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہوئے،پاکستان میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں۔
انسانی حقوق کے نمائندے ادریس خٹک کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دی گئی اور سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے ٹارچر کا دعویٰ کیا۔
پی ٹی آئی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی،امریکی انتظامیہ



















