اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے16 مارچ کو سینٹ کے فلور پر آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات پر سوال کے جواب میں دیئے گئے بیان کاسیاق و سباق سے ہٹ کر حوالہ دیا جا رہا ہے،نیوکلیئر پروگرام پرساتھی سینیٹر کے مخصوص سوال کے جواب میں کیے گئے تبصرے میںزور دیا پاکستان کوخودمختار ملک ہونے کے ناطے اپنا جوہری پروگرام تیار کرنے کا پورا حق حاصل ہے کیونکہ پروگرام کسی بیرونی ڈکٹیشن یعنی ہدایت کے بغیرقومی مفادات کے مطابق ہے ۔
کسی بھی ذریعے یاطریقے سے کسی بھی طرح سے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے نہیں جوڑا جانا چاہیے،وزیرخزانہ نے کہاوضاحت کی جاتی ہے آئی ایم ایف اور نہ ہی کسی دوسرے ملک نے جوہری صلاحیت پر کوئی شرط لگائی نہ ہی پاکستان سے کوئی مطالبہ کیاگیا،آئی ایم ایف کےساتھ سٹاف لیول معاہدے میں تاخیر خالصتاً تکنیکی وجوہات کی بناءپر ہے، آئی ایم ایف کےساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ جلد از جلدحتمی شکل دی جا سکے۔
جوہری پروگرام کاپورا حق حاصل،آئی ایم ایف یا کسی ملک نے کوئی شرط نہیں لگائی،اسحاق ڈار

















