حالات نازک ، اختلاف چھوڑ کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے،چیف جسٹس

کوئٹہ(بیورورپورٹ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے قانون و عدالت کی عزت نہیں ہوگی تو افراتفری کی صورتحال ہوگی،ملکی حالات سب کے سامنے ہیں لہٰذا اختلاف کو چھوڑ کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے،ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے ،ترقی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا نئی عمارت کے قیام سے حصول انصاف میں بہتری ہوگی، حق، آئین و قانون کے مطابق فیصلے کیے، عمارت کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، انصاف کی فراہمی بنیاد ہے،قوموں کی تقدیر عدالتی فیصلوں نہیں، قیادت سے ہوتی ہے، بلوچستان کے لوگوں میں بہت صلاحیتیں ہیں، بلوچستان کو جتنی ترقی کرنی چاہیے تھی نہیں کرسکا، بلوچستان میں ترقی نہ ہونے کی ذمہ داری صرف ریاست پر نہیں ڈال سکتے، صوبے کی ترقی کیلئے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے ،اختلاف کو چھوڑ کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے،چیف جسٹس نے مزید کہا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ، ذمہ داری ہے آئین و قانون کے مطابق اداروں کا تحفظ کریں، قانون و عدالتوں کا احترام ہونا چاہیے، بتا سکتے ہیں راستہ قانون اور ترقی کا ہے،ماتحت عدالتوں میں بدتمیزی اور بد نظمی نظر آتی ہے، قانون و عدالت کی عزت نہیں ہوگی تو افراتفری کی صورتحال ہوگی۔