بغیر سکیورٹی پی ٹی آئی کو لاہورجلسے کی اجازت دینے کافیصلہ

لاہور (خبر نگار)بغیر سکیورٹی پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے کافیصلہ،تفصیلات کے مطابق نگراں پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔


ذرائع کے مطابق پولیس پر تشدد کے باعث نگراں حکومت کی جانب سے جلسے کو سکیورٹی نہ دئیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے،صرف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بطور سابق وزیر اعظم سکیورٹی ملے گی۔