لاہور (اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہاہے زمان پارک میں تربیت یافتہ دہشتگرد ہیں ،دیر ہونے سے پہلے ریاست کارروائی کرے۔
مریم نواز نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہاویڈیوز کو دیکھ کر واضح ہے تربیت یافتہ دہشتگرد اور کالعدم تنظیموں سے بھرتی کیے گئے شرپسند ہیں جن کی عمران خان نے ہمیشہ حمایت کی ،ثبوت خود بولتا ہے اس سے پہلے بہت دیر ہو جائے ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے
زمان پارک میں تربیت یافتہ دہشتگرد ہیں ،ریاست کارروائی کرے،مریم نواز


















