لاہور(اپنے نمائندے سے) شہریوں نے روزنامہ مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں سیاسی بدحالی اور امن و امان کی خراب صورتحال نے ثابت کر دیا تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماءزاتی مفادات پر ملک اور قوم کو قربان کر رہے ہیں لاہور میں خراب سیاسی صورتحال سے تمام اہم شاہرواں کو بند کرتے ہوئے شہریوں کو محصور کر دیا گیا ہے عوام ان تمام سیاسی جماعتوں کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ ہونے والے تمام انتخابات کا بائیکاٹ کرے۔
شہری امین کا کہنا ہے کہ ملک میں ریاست نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی سب کے سب اقتدار کی حوس میں لگے ہوئے ہیں گزشتہ کئی دنوں سے لاہور کو سیاسی جماعت اور پولیس کی جانب سے مقبوضہ علاقہ میں تبدیل کر رکھا ہے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اسحاق احمد کا کہنا ہے ہمیں کس بات کی سزا دی جا رہی ہے سیاسی جماعتوں کی اقتدار کی جنگ میں عوام کا استعمال کیا جا رہا ہے کینال روڈ کو مکمل بند کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل میں اضافہ کیا گیا ۔
پاکستان کی ریاستی مشینری کو سیاسی جماعتوں نے زاتی مفادارت کے حصول کی خاطر استعمال کیا جانا قابل افسوس عمل ہے ارشد محمود ،صدیق کمبوہ ،حماد احمد نے کہا سیاسی جماعتوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے نام پر اپنی خواہشات کو حاصل کیا ہے م،وجودہ صورتحال کے پیش نذر ملک میں عوام کٹھ پتلی ہے اور اقتدار کے حصول پر ملک اور قوم کی جان و مال کی پروا تک نہیں کی جا رہی سیاستدانوں کے اس عمل پر عوام کو قوم بننا ہو گا آئندہ کے ہونے والے تمام انتخابات کا بائی کاٹ کیا جائے تاکہ جمہوریت کے نام پر ملک اور قوم کو استعمال کرنے والے تمام کردار بے نقاب ہو چکے ہیں۔
ارسلان علی ،موسی خان ،مولوی کلیم اور دیگر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام سے ہمیشہ مسائل کے حل کے نام پر دھوکہ کر تی آرہی ہیں اور الیکشن کے دوران سبز باغ دکھاتے ہیں اوراقتدار سے قبل عوام اور ملک کی بہتری کی باتیں کی جاتی ہیں اقتدار حاصل کرنے کے بعد زاتی مفادات کے حصول کی منصوبہ بندی اختیارکر لی جاتی ہے شہر لاہور میں سیاسی دینگل کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گرفتاری کے نام پر پولیس گردی اور آزادی کے نام پر ہونے والے کھیل کو بند کیا جائے۔
ملک میں پہلے ہی معاشی خراب حالات کی وجہ سے مہنگائی میں 100فیصد اضافہ سے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو چکا ہے شہر میں تفریح کے نام پر ہونے والے کرکٹ کو بھی ان سیاستدانوں نے تباہ کر دیا ہے شہریوں سے اس تفریح کو بھی چھین لیا گیا ہے لاہور کی خوبصورتی کو تباہ کیا جا رہاہے خدا کے لئے سیاسی جماعتوں کو اقتدار کا کھیل تماشہ بند کرکے عوامی اور ملکی مسائل کو حل کرنا ہو گا بصورت دیگر ملک میں آمرانہ نظام ہی اس طرح کی جمہوریت سے بہتر ہے۔
سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات پر ملک و قوم کو قربان کر رہی ہیں،شہری پھٹ پڑے

















