حضرت داتا گنج بخش کے مزار کی توسیع کا معاہدہ

لاہور(اپنے نمائندے سے،ہیلتھ رپورٹر)مدینہ فاﺅنڈیشن کے تعاون سے حضرت داتا گنج بخش کے مزار کی توسیع کا معاہدہ طے پا گیا،وزیراعلیٰ آفس میں معاہدے پر دستخط کی تقریب پر دستخط ہوئے ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیئرمین داتادربار مذہبی امور کمیٹی وزیر خزانہ اسحاق ڈارتقریب کے مہمان خصوصی تھے ،معاہدے کے مطابق مدینہ فاﺅنڈیشن حضرت داتا گنج بخش کے مزار کے گرد برآمدوں (غلام گردش)کی توسیع کرے گی، منصوبے پر تقریباً 16کروڑ خرچ ہوں گے۔

منصوبے کی تکمیل سے غلام گردش اور برآمدوں میں زائرین کی گنجائش 3ہزار سے بڑھ کر 5ہزار ہو جائے گی،منصوبے میں نیسپاک بطور مشاورتی فرم خدمات سرانجام دے گی،داتا دربار کے برآمدوں کی توسیع سے زائرین کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی منصوبے کو حضرت داتا گنج بخش کے عرس سے قبل مکمل کیا جائے ،لنگر خانے کے انتظام کو عالمی معیار کا بنایاجائے،لنگر کے معیار کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔