نیازی کافاشسٹ، عسکریت پسندانہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، شہباز شریف

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے نیازی کی حرکات سے فاشسٹ، عسکریت پسندانہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا اگر کسی کو کوئی شک ہو تو دیکھ لے عمران نیازی کی گزشتہ چند دنوں کی حرکات نے فاشسٹ و عسکریت پسندانہ رجحانات کو عیاں کر دیا۔


وزیراعظم نے کہا لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے لےکر پولیس پر پٹرول بم پھینکنے سے ،عدلیہ کو دھمکانے کےلئے جتھوں کی قیادت تک نیازی نے آر ایس ایس کی پیروی کا ثبوت دیا۔