لاہور (کرائم رپورٹر)رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد نے دعویٰ کیاہے کارکنوں نے میری گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہاپولیس نے مجھے شادمان انڈر پاس پر روکا، مرد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خاتون پولیس اہلکار نے گرفتاری دینے کا کہا، خاتون اہلکار نے کہا آپ میری ماؤں جیسی ہیں۔
گاڑی سے نیچے اتر آئیں،میں نے پولیس سے پوچھا تعلق کس پولیس سٹیشن سے ہے، پولیس اہلکاروں سے جرم کی نوعیت پوچھی اور وارنٹ گرفتاری مانگا جس پر انہوں نے جواب نہیں دیا، میں نے گاڑی کو لاک کر کے پارٹی قائدین کو صورتحال سے آگاہ کیا،کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر بیریئرز ہٹا ئے جس کے بعد پولیس چلی گئی۔
پولیس کے اقدام کیخلاف عدالت سے رجوع کروں گی،دوسری جانب ترجمان سی پی او نے کہاپولیس یاسمین راشد کو گرفتار نہیں کر رہی نہ ہی گرفتاری کا کوئی پلان ہے، یاسمین راشد کی گرفتاری کیلئے خبریں جھوٹ ہیں۔
کارکنوں نے میری گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی،یاسمین راشد



















