پاکستان کا ایٹمی ومیزائل پروگرام مکمل محفوظ اور کسی بھی دباو سے ماورا و آزاد ہے،وزیراعظم ہاوس

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم ہاوس نے سوشل و پرنٹ میڈیا میں گردش کرنیوالے تمام بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے پاکستان کا ایٹمی ومیزائل پروگرام مکمل طور پر محفوظ، فول پروف اور کسی بھی دباو سے ماورا و آزاد ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیابین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رافیل ماریانو گروسی کے دورے کو منفی رنگ دیا جا رہا ہے، واضح کیا جاتا پاکستان کا ایٹمی و میزائل پروگرام قومی اثاثہ ہے،ریاست پاکستان ہر طرح سے حفاظت کی ذمہ دار ہے۔

پروگرام مکمل طور پر محفوظ، فول پروف اور کسی بھی دباو سے ماورا و آزاد ہے،پروگرام اس مقصد کو ہر طرح سے پورا کرتا ہے جس کیلئے صلاحیت تیار کی گئی ۔