لاہور(کورٹ رپورٹر)نوازشریف کیس میںفواد چودھری کی فریق بننے کی درخواست مسترد،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کیس میں فواد چودھری کی فریق بننے کی درخواست مسترد کر دی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے جب آپ کے پاس اختیار تھا تب معاملہ کیوں نہیں اٹھایا جو اب اٹھا رہے ہیں،آپ کی گفتگو کافی سوشل میڈیا پر سنی اور ہمارے ذہن میں ہے۔
عدالت نے واضح کیا سیاسی باتیں نہ کریں،بعدازاںلاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی فریق بننے کی درخواست خارج کر دی۔
نوازشریف کیس میں فواد کی فریق بننے کی درخواست مسترد



















