بلاول بھٹو نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے،دفتر خارجہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے کہاہے بلاول بھٹو نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے،تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے وزیر خارجہ نے کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا ،حکومتی پالیسی کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے تمام تحائف کو توشہ خانہ میں جمع کرایا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہاگیاکچھ تحائف جن کی کیبنٹ ڈویژن نے قیمت 30ہزار سے کم بتائی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق واپس کردیا گیا تھا۔