شریف فیملی نے توشہ خانہ کو ذاتی جاگیر بنائے رکھا،پرویزالٰہی


لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی کے مرکزی صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہاہے شریف فیملی نے توشہ خانہ کو ذاتی جاگیر بنائے رکھا
،نواز شریف کے اور بھی راز کھل سکتے ہیں انہوں نے کیا کیا لیا اور کس کس کو دیا، ان خیالات کااظہار انہوں نے سیاسی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
،پرویزالٰہی نے مزید کہاکامیاب ریلی کے بعد ن لیگ کے پاوں اکھڑ چکے ، ریلی میں کارکنوں کا جوش و جذبہ و تاریخی استقبال قابل دید تھا
، ن لیگ کی ہر کارستانی الٹی پڑ رہی ہے توشہ خانہ سب سے بڑی مثال ہے، لاہور ہائیکورٹ نے 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کرلیا
،تمام ریکارڈ کھلا تون لیگ کے چاروں طبق روشن ہو جائیں گے،مینار پاکستان پر تاریخ ساز جلسہ ن لیگ کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہو گا۔