عمران کے وارنٹ لیکر کوئی ٹیم لاہور نہیں گئی، اسلام آباد پولیس
اسلام آباد (بیورورپورٹ) اسلام آباد پولیس نے ٹیم لاہور جانے کی تردید کردی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر پولیس کی کوئی ٹیم لاہور نہیں گئی،لاہور میں پہلے سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار موجود ہیں، ٹیم بھیجنے کا فیصلہ افسر مشاورت سے کریں گے،پولیس قانون کے مطابق مشاورت کے بعد عمران خان کیخلاف کارروائی کرے گی۔



















