پشاور(بیورورپورٹ)پی ڈی ایم کاکے پی میں ہونےوالے ضمنی انتخابات کابائیکاٹ،تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے اعلان کردیا۔
پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے کوئی بھی امیدوار این اے 22مردان،این اے 24چارسدہ اور این اے 31پشاور کے حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گا،ترجمان پی ڈی ایم نے کہا نشستیں پی ٹی آئی نے خالی کیںوہی الیکشن کا شوق پورا کرے۔
پی ڈی ایم کاکے پی میں ہونےوالے ضمنی انتخابات کابائیکاٹ



















