اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے چین کی کاوشیں قابل قدر ہیں،سعودیہ ،ایران سفارتی تعلقات کی بحالی امن میں معاون ثابت ہوگی،تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے پاکستان چین کی جانب سے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے۔
پختہ یقین ہے اہم سفارتی پیشرفت خطے اور باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی،تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں،دفتر خارجہ نے مزید کہا امید ہے مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کےلئے سانچے کو متعین کرے گا۔
سعودیہ ،ایران سفارتی تعلقات کی بحالی امن میں معاون ثابت ہوگی،پاکستان



















