لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے شہید ہونےوالے کارکن ظل شاہ کے کیس کی پوری طرح پیروی کریں گے ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی اور سی سی پی او پر کیس کریں گے ،بد ترین مارشل لا سے بھی زیادہ سختی آئی ہوئی ہے ،مریم نواز تو ٹیکس پیئر کے پیسے سے مہم چلا رہی ہے اس کو پوری مدد مل رہی ہے پھربھی لوگ نہیں آرہے لیکن پی ٹی آئی انتخابی مہم پر پابندی ہے ،وقت ظلم کےخلاف کھڑے ہونے کاہے۔
حقیقی آزادی کے جہاد کےلئے سب کو تیار ہونا چاہیے اگر جان بھی چلی جائے تو پیچھے نہیں ہٹنا،عمران خان نے مزید کہاکفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں، عدالت نے میری تقریر پر پابندی ہٹانے کا حکم دیا پھر بھی نہیں دکھائی گئی،ظل شاہ کے والد پر زور لگایا جا رہا ہے کیس سے پیچھے ہٹ جائےں۔
گورنر خیبرپختونخوا الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہا ، کون پیچھے کھڑا ہے؟پاکستانیوں نے فیصلہ کرنا ہے کیا تباہی کے راستے پر چلنا ہے، 2راستے ہیں، ایک غلامی اور دوسرا حقیقی آزادی کا راستہ ہے، حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا ،عمران خان نے کہا اگرعلی بلال جیسا واقعہ برطانیہ میں ہوتا تو قوم باہر نکل آتی۔
زرداری، نواز شریف، شہباز شریف جیسے جرائم پیشہ افراد ملک کو لوٹ رہے ہیں، پیسے باہر پڑے ہیں،چوروں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، قوم سے کہتا ہوں وقت ہے سب کو ظلم کےخلاف کھڑا ہونا ہو گا،پی ٹی آئی ریلی کے دوران لاشیں گرانے کا پورا پلان تھا،ظل شاہ کا قتل بھی مجھ پر ڈال گیا ان لوگوں کو عقل نہیں کیا میں ظل شاہ کو قتل کروں گا؟ ۔
الیکشن شیڈول کے باوجود ریلی پر پابندی لگائی گئی، حکمرانوںپوری کوشش ہے اتنا خوف پھیلا دیا جائے تاکہ چور دوبارہ جیت جائیں، قوم تیاری کرے، حقیقی آزادی کے جہاد میں سب کو شرکت کرنا ہو گی۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















