لاہور (نمائندہ خصوصی)نیب ٹیم کی زمان پارک آمد،عمران تک رسائی نہ دی گئی،تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) کی 2رکنی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کو منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کرانے زمان پارک پہنچی تاہم نیب ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہ مل سکی۔
زمان پارک کی سکیورٹی نے نیب ٹیم کو رہائشگاہ کے باہر روک لیا،انتظار کرنے کے بعد ٹیم واپس روانہ چلی گئی ،صحافی نے نیب ٹیم سے سوال کیا عمران خان کو نیب کی جانب سے کونسا نوٹس وصول کرایا، نیب اہلکاروں نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔
نیب ٹیم کی زمان پارک آمد،عمران خان تک رسائی نہ دی گئی



















