عمران خان آرمی چیف کو اقتدار میں لانے کی منت سماجت کر رہے ہیں،شیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونےکے بعد عمران خان نے پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی۔


گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو عمران خان پاؤں پکڑنے پر آگئے ، 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اب کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سےکوئی لڑائی نہیں۔


انہوں نے مزید کہا عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔