ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضراثرات سے حفاظت کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے :گورنر پنجاب

لاہور (اپنے رپورٹر سے) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن گورنر ہاﺅس لاہور میں پودا لگا کر پنجاب میں رواں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلیغ الرحمان نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ کرنے کیلئے شجر کاری کو قومی نصب العین بنانے کی ضرورت ہے ۔ موسم بہار میں صوبہ بھر میں شجر کاری مہم چلائی جائےگی ،زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑھ چڑھ کر مہم میں حصہ لیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نبی کریمکی زندگی اور احادیث سے ہمیں درختوں کی اہمیت کے بارے میں بے شمار مثالیں ملتی ہیں، جنگ کی صورت میں بھی پھولدار درختوں کو کاٹنا منع کیا گیا ہے ، ہمیں شہروں میں ماحولیاتی الودگی کے اثرات ختم کرنے کیلئے درختوں اور گر ین ایریاز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہو گا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے صوبہ بھر کی عوام سے اپیل کہ اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔