اسلام آباد(بیورورپورٹ)بھارہ کہو بائی پاس پر زیر تعمیر پل کا حصہ گر گیا،تحقیقاتی کمیٹی قائم،24گھنٹے میں رپورٹ طلب،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس پر زیر تعمیر پل کے گریڈرز گر گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،سی ڈی اے حکام کے مطابق بھارہ کہو بائی پاس پر 5گریڈرز 2روز قبل رکھے گئے، آخری گریڈر لانچنگ کے دوران گر ا ،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہاگریڈر پل پر کرین سے رکھتے ہوئے گرا، چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین نے کہا ممبر انجینئرنگ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔
بھارہ کہو بائی پاس پر زیر تعمیر پل کا حصہ گر گیا،تحقیقاتی کمیٹی قائم

















