جنوبی پنجاب میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں: ایس ایم تنویر

لاہور (کامرس رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے تاجروں اورصنعتکاروں کے مسائل کے حل کےلئے ملتان کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران صنعتکاروں اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اُن کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی ایس ایم تنویرنے تاجروں،صنعتکاروںاورٹریڈایسویسی ایشنزکے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعت اور تجارت کا فروغ ملکی معیشت کی اہم ضرورت ہے ۔ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھا کر بے روزگاری میں کمی لائیں گے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی ملکی سالمیت اور ترقی کی ضامن ہے ۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ صنعت وتجارت کو درپیش مسائل کا ٹھوس حل دیں گے۔ملاقات میں پنجاب کے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں زاہد اقبال چودھری، عبدالر¶ف، منظورالحق ملک نے شرکت کی۔ملاقات میں معروف صنعتکار حاجی عطاءالرحمن ،تنویر اے شیخ،چودھری وحید ارشد،سید عاصم شاہ، انصر نیازی،حاجی اکرم،سجاد خان کھچی اور دیگر صنعتکار بھی موجود تھے۔