اسد عمر سمیت 3رہنماﺅں کو ریلیف،استعفوں کی منظوری معطل

اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسد عمر سمیت 3رہنماﺅں کو ریلیف،استعفوں کی منظوری معطل،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے 3 اراکین اسمبلی کی الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی،خرم شہزاد، علی اعوان اور اسد عمر کی جانب سے وکیل علی ظفر اور علی گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کے وکیل سے مخاطب ہو کر کہاپہلے آپ کہہ رہے تھے استعفے منظور نہیں ہو رہے، اب آپ کہہ رہے ہیں غلط منظور کیے،وکیل علی ظفر نے کہا سپیکر و الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،عدالت نے سوال کیا کیا آپ نے صرف نوٹیفکیشنز کو چیلنج کیا ہوا ہے؟۔
وکیل علی ظفر نے جواب دیا موکل واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے ممبران کے استعفوں پر نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے، اسلام آباد کے 3 ممبران کی حد تک رجوع کیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔