اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے عدلیہ پر حملہ ناقابل برداشت،عمران خان کو گرفتار کرنے کی پوری کوشش کریں گے،وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی لیکن اختلاف رائے بھی ہے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا عمران خان نے عدالت پر رعب جمانے کےلئے سازش کے تحت لوگوں کو اکٹھا کیا، امید ہے عدالتوں پر حملوں کے مقدمات میں ریلیف نہیں ملے گا، عدلیہ نے عمران خان کے نخرے اٹھائے اور جیسے وہ ناز و نخرے اٹھا رہے ہیں نیازی کو تو چاہیے صرف 2،4گارڈز کو لے اور پیش ہو جائے۔
مجھے بتائیں جوڈیشل کمپلیکس میں کونسی سیاست تھی، عدالتی احاطے میں اگر کوئی وائلنس کرتا ہے توسیون اے ٹی اے لگتی ہے،تم کہتے تھے قوم میرے ساتھ کھڑی ہے، پورے ملک میں زور لگا کر دیکھ لیا، صرف100بندے اکٹھے ہوئے ، آپ اپنی خواہش سے جیل گئے اور کہہ رہے ہیں فلاں جیل میں کیوں بھیج دیا، عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا حشر دیکھ لیا ،250،300بندوں کو اکٹھا کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔
نوازشریف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا لیکن بد بخت عمرانی ٹولے نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا ،2مقدمات پر علیحدہ علیحدہ درج کرلیے،عمران نیازی پورے شر کا اصل منبع ہے،ملک میں افراتفری و انارکی چاہتے ہیں، مکروہ چہرہ، مجرمانہ کردار کھل کر سامنے آگیا ،نیازی میںکوئی اخلاق ہے نہ انسانیت، عدالتوں سے پیار ملااب نتیجہ دیکھ لیں،اندازہ نہیں تھا اتنا بدبخت ہے عدالتوں پر چڑھ دوڑے گا، کوشش کریں گے عمران خان کو کیس میں گرفتار کیا جائے جب تک فتنہ پاکستان کی سیاست میں ہے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے،نیازی کے ہوتے پارلیمانی جمہوریت نہیں چل سکتی، عوام ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















