اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی اے سی نے ریٹائرڈ ججز و جنرلز کو ملنے والی مراعات کا ریکارڈ مانگ لیا،تفصیلات کے مطابق پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا ،کمیٹی نے ریٹائرڈ ججز، جنرلز اور بیوروکریٹس کو ملنے والے پلاٹس، پنشن ودیگر مراعات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
سی ڈی اے کی جانب سے ریکور کیے گئے پلاٹوں کی تفصیلات بھی منگوالیں،نور عالم خان نے کہا آڈٹ حکام آئندہ ہفتے تمام ریکارڈ فراہم کریں، ملک ڈوب رہا ہے اورہزاروں لٹر مفت تیل انجوائے کر رہے ہیں،رکن کمیٹی نے کہاایک لاکھ 50ہزار گاڑیوں کو مفت تیل فراہم کیا جا رہا ہے، کمیٹی نے سرکاری گاڑیوں میں مفت پٹرول استعمال ہونے کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔
پی اے سی نے ریٹائرڈ ججز و جنرلز کی مراعات کا ریکارڈ مانگ لیا


















