ترکیہ، شامی بہن، بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہبازشریف نے اسلام آباد کی سرکاری عمارتوں میں آئندہ 7 ہفتوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاہے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے اقدامات کے نفاذ میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کرونگا،باقی ملک میں وفاقی سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن پر کام بھی فوری شروع کیا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعظم نے متعلقہ اہلکاروں کو منصوبہ معینہ مدت میں مکمل کرنے کی واضح ہدایت کرتے ہوئے کہادرآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے اقدامات کے نفاذ میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کرونگا،حکومت کم لاگت اور ماحول دوست بجلی سے عوام کی جیب پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،دریں اثنا ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی شہریوں کےلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا کی جائےں ،نادرا مراکز میں پاسپورٹ دفتر کے کاو¿نٹرز قائم کیے جائیں،کفایت شعاری و بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس دفتر کی جگہ اور وسائل شیئر کریں تاکہ قومی خزانے پر کم بوجھ پڑے،وزیراعظم نے شہریوں کو شناختی کارڈ کی سروس دہلیز پر مہیا کرنے کےلئے موبائل نادرا وینز کی تعداد فوری بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ترکیہ و شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لینے کارکنوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پورا پاکستان ترک و شامی بھائیوں کےساتھ ہے،زلزلے سے بہت تباہی ہوئی، امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش اور شکریہ بھی ادا کرتا ہوں،ریسکیو ٹیموں نے ترکیہ میں بغیر وقت ضائع کیے اپنی خدمات سرانجام دیں، ترکیہ کے عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہےں، پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ترک بہن، بھائیوں کے دلوں میں جگہ بنالی ، ترکیہ کےساتھ پاکستان کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔
ریسکیو ٹیموں میں حصہ لینے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں،وزیراعظم نے مزید کہاپاکستان کو معاشی چیلنجز و مشکلات کا سامنا ہے، ترکیہ کے عوام کیلئے جو کچھ ہوا کریں گے، ترکیہ، شام میں بے شمار امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ، کفایت شعاری مہم کے تحت اب بسکٹ چائے پیش کرتے ہیں، این ڈی ایم اے نے امدادی کاموں میں بہترین کام کیا، پاکستان ایئرفورس، نیول چیف کا بھی شکر گزار ہوں،شہباز شریف نے کہا پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، پاکستان ، ترکیہ کے مسلمانوں کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان ترک و شامی بہن، بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔