لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار اشتیاق احمد خان نے میدان مار لیا،حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار اشتیاق احمد خان نے 7293ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف احسن بھون گروپ کے امیدوار لہراسب گوندل 3372 ووٹ ہی حاصل کر سکے، پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری رہا،نائب صدر کی سیٹ پر ربیعہ باجوہ نے 3590ووٹوں کیساتھ کامیابی حاصل کی، سیکرٹری کی سیٹ صباحت رضوی 4310 ووٹوں کے ساتھ جیت گئیں، شاہ رخ شہباز وڑائچ 7109 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے، واضح رہے الیکشن میں 4عہدوں پر 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات، حامد خان گروپ کے اشتیاق احمد خان صدر منتخب

















