بھارتی میڈیا جعلی ذرائع سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث

اسلام آباد (بیورورپورٹ)جعلسازی، فیک نیوز اور جھوٹ کے پرچار میں بھارت کا کوئی ثانی نہیں،بھارتی نیوزایجنسی اے این آئی کاجھوٹااوربے بنیاد بیانیہ منظرعام پر پر آگیا جبکہ ای یو ڈس انفولیب نے ایک بار پھر بھارت کے پاکستان مخالف جھوٹا، جعلی اور منفی تشہیری پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا۔تفصیلات کے مطابق جعلسازی،فیک نیوزاورجھوٹ کے پرچار میں بھارت کاکوئی ثانی نہیں،ای یو ڈس انفولیب نے مسلسل تیسری بار بھارتی میڈیا کے منفی اور بے بنیاد بیانیے کا پردہ چاک کردیا۔ای یوڈس انفو لیب نے بے بنیاد بھارتی بیانیے کوبیڈ سورس کانام دیا، رپورٹ کے مطابق بھارت کی اے این آئی نیوز ایجنسی جعلی نیٹ ورک کودہلی سریواستا گروپ کے ذریعے چلاتی ہے،جعلی این جی اوزکے ذریعے پاکستان مخالف تقریبات اورمظاہرے کرائے جاتے ہیں،اِن کاررائیوں کامقصد پاکستان کی ساکھ کومتاثرکرناہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان مخالف بیانیے کو ای یوکرونیکل اورجعلی میڈیاکے ذریعے شائع کیا جاتاہے۔ پاکستان مخالف بیانیہ ہندوستان کی نیوزایجنسی کے ذریعے وائرل کیاجاتاہے جبکہ اس پروپیگنڈے کی تشہیرکو”سچی کہانی “کے طورپروائرل کیاجاتاہے نا معلوم مصنفین کوجعلی کانفرنسز،تجزیے کے حوالے کے طورپراستعمال کیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق اے این آئی2016 سے اب تک300 سے زائد جعلی بلاگ،رپوٹس شائع کرچکی ہے۔