قوم کو گردشی قرضوں میں پھنسا کر الیکشن کا مطالبہ کرنا بے سود ہے : مجتبیٰ شجاع الرحمن
لاہور ( میاں ساجد سے) مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں شرکت کرےگی تاہم ضمنی الیکشن میں ہماری جماعت کا ایک بھی امیدوار حصہ نہیں لے رہا،پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہو چکا، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن)حصہ نہیں گی، پی ڈی ایم اے کا ہر فیصلہ مشاورت سے مشروط ہے۔ حقیقت پسندی کو دیکھا جائے تو پاکستان کی معیشت کو دوالیہ کرنے والی جماعت تحریک انصاف کے اقتدار پر سوالیہ نشان ہے، پاکستانی قوم کو گردشی قرضوں کے اندھیرے کنوﺅں میں پھینک کر الیکشن کا مطالبہ کرنا بے سود ہے جس کی پی ڈی ایم بھر پور لفظوں میں مذمت کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مشترکہ جماعتوں میں سے کوئی بھی جماعت ضمنی الیکشن کا حصہ نہیں بنے گی اگر اس کی گہرائی میں دیکھا جائے تو پی ٹی آئی جماعت نے لا اینڈ آڈر کی صورتحال کو مخدوش کرنا اس جماعت کی سازشی پالیسی ہے کہ پاکستانی عوام کو سکھ کا سانس نہیں لینے دینا کبھی جیل بھرو تحریک کبھی عوامی مارچ کبھی دھرنے کبھی آزادی مارچ ان سب وایلاوں کا مقصد قوم کو پریشان کرنا ہے ۔ لیڈر کی یہ شان ہے کہ گرفتاری کے ڈر سے عمران خان چند مٹھی افراد کا لشکر لے کر کورٹ میں پیش ہوتا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران میں تھوڑا سابھی احساس ہو تا تو کبھی بھی گالی کی سیاست کا رواج زبان زد عام نہ ہوتا ۔ افسوس ناک امر تو یہ ہے کہ عدالت کی پیشی پر جب تک پی ٹی آئی جماعت کے مرد و خواتین اکٹھے نہیں ہوتے عمران خان کسی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوتا ڈرپوک لیڈر عمران خان پاکستان کیلئے ہر حوالے سے خطرہ کی علامت ہے ،گرفتاری کے خوف سے عمران خان کے لاہور میں لگائے خالی کمپیوں میں اکا دوکا ورکرز نے ٹریفک کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے ایک منٹ کی لائن اور عوام کو گھنٹوں پریشان کرکے ذہنی کرب کا شکار کرنا پاکستان تحریک انصاف کا پرانا وطیرہ ہے جس سے پاکستانی عوام کو سخت سزاءبھی ملی ہے اور بیماروں نے سڑکوں پر دم بھی توڑے ہیں تو کیا یہ کسی سیاسی لیڈر کی پہچان ہے جس کو بیان کیا جائے ایک سوال کے جواب میں سابق صوبائی وزیر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ مریم بی بی کے سیاسی دورے نہیں تنظیمی کنونشن ہیں جو الحمداللہ مارچ میں مکمل ہو جائیں گے پنجاب کے ٹوٹل 9 ڈویژن میں سے 6 ڈویژن مریم بی بی نے کامیابی سے مکمل کرلئے ہیں جس سے ثابت ہوا ہے کہ چیف آگنائرز پاکستان مسلم لیگ ن مریم بی بی کے بیانیہ کو تقویت بھی ملی اور پنجاب کی سطح پر پارٹی مستحکم بھی ہوئی ہے ۔

















