تمام اکائیوں کی یکساں ترقی بہت ضروری ہے: گورنر پنجاب
لاہور (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے درمیان گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے استحکام کےلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ملک میں استحکام، عوام کی فلاح و بہبود اور اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی ترجیح ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی بہتری ہے۔ وفاق کی مضبوطی کیلئے تمام اکائیوں کی یکساں ترقی بہت ضروری ہے۔بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت مختلف علاقوں سے طلبا کے کئی وفود گورنر ہاس پنجاب کا دورہ کر چکے ہیں، اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کیلئے گورنر ہاس کے دروازے کھلے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا عوامی فلاح کےلئے مو ثر قانون سازی کر رہا ہے۔



















