لاہور (حافظ کاشف سندھو سے ) ٹریفک پولیس کی کارکردگی جھوٹی پریس ریلیزوں تک محدود، سی ٹی او نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی حکمت عملی بہتر کرنے کے بجائے عوام پر بےجا چالان کا بوجھ ڈال دیا، سی ٹی او لاہور کے اس اقدام پر شہری سراپا احتجاج، وارڈنز نے اپنی دیہاڑیاں لگانا شروع کر دیں، دو ہزار کا چالان نہ کروانے کی صورت میں ٹریفک وارڈنز کا شہریوں سے رشوت وصول کرنے کا بھی انکشاف, ہائکورٹ کے احکامات کے بعد ون وے کی خلاف ورزی اورلائسنس نہ ہونے پہ دو دو ہزار چالان کے احکامات کی آڑ میں وارڈنز کی موجیں لگ گئیں شہریوں کا کہنا ہے جہاں بھی جاو ٹریفک کا بے ہنگم ہجوم ہے ٹریفک بلاک رہتی ہے وارڈنز ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ڈیوٹی چھوڑ کرمبینہ طور پر اپنی جیبیں بھڑنے میں مصروف نظر آتے ہیں یا بہ لب سڑک بیٹھے گپیں ہانک رہے ہوتے ہیں , شہریوں کا کہنا ہے آج کل کے حالات میں شہریوں کیلئے بے جا دو,دو ہزار کا چالان بھرنا ایسا ہی ہے جیسے ان پر کسی خودکش بمبار نے حملہ کر دیا ہو اور ان احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک وارڈنز ہر موٹر سائیکل سوار کو روک کر بد تمیزی کرنا بھی معمول ہے چاہے اس کے ساتھ فیملی ہی کیوں نہ ہو جس سے شہریوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے جبکہ چالان نہ کروانے کی صورت میں بھی ڈیوٹی پر معمور ٹریفک وارڈنز مبینہ طور پردہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیں بیگم کوٹ چوک سے دو موریہ پل تک گھنٹوں ٹریفک بلاک رہنے کی وجہ سے ایمبولینس تک نہیں گزر سکتی جبکہ دوسری طرف ایس پی سٹی آفس اور داتا دربار کے بلکل سامنے کچھ افراد فی موٹرسائیکل سوار سے 20 روپے وصول کرکے ان کی موٹرسائیکل اٹھا کر سٹرک کی دوسری جانب اتروا دیتے ہیں اور یہ سارا وقوعہ اکثر پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں ہی ہوتا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی مبینہ ملی بھگت سے شہریوں کو چونا لگایا جا رہا ہے اور ٹریفک قوانین کی دھجیاں بھی اڑائی جا رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے جیسے ہی موٹر سائکل سڑک کے دوسری طرف اتاری جاتی ہے سڑک کے کنارے کھڑے وارڈنز چالان کا ڈراوا دے کر مبینہ طور پر 500 سے 700 تک بٹور لیتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ٹریفک وارڈنز بڑی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کے ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ چیک کرنا تو دور ان کی طرف دیکھنا بھی جرم سمجھتے ہیں,ٹریفک وارڈن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا سی ٹی او کے سخت احکامات کی وجہ سے ہم بے جا چالان کرنے پر مجبور ہیں جو بھی ٹریفک اہلکار چالان کا ٹارگٹ پورا نہیں کرتا اسے سخت محکمانہ سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے,شہریوں کا کہنا ہے سی ٹی او لاہور سے ٹریفک کے مسائل تو حل نہیں ہو رہے الٹا انہوں نے غریب شہریوں پر بے جا چالان بم گرانے کا پلان تیار کر لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے لاہور کے شہری شدید پریشان ہیں اور ان میں غم و غصہ بھی پایا جا رہا ہے۔شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمارے حال پر رحم فرمایا جائے اور مہنگائی کے اس دور میں دو ہزار کے بے جا چالان کرنا غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ایسے ظالمانہ اقدامات کرنے والے آفیسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے جو غریب عوام پر ظلم کرتے ہیں اور سی ٹی او لاہور کو صرف میڈیا پہ درشن دینے کی بجائے ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کا پابند کیا جائے۔
ٹریفک پولیس کی کارکردگی جھوٹی پریس ریلیزوں تک محدود، وارڈنز جلاد بن گئے

















