نیویارک (مشرق نیوز) اقوام متحدہ میںیوکرین پر روس کے حملے کےخلاف مذمت کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں رکن ممالک کی اکثریت نے یوکرین سے روسی فوج کے فوری انخلا کی حمایت میں ووٹ دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کا ایک سال مکمل ہونے سے پہلے پیش کی گئی۔ اقوام متحدہ کے 141 ارکان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ 7 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، جبکہ دیگر 32 ممالک نے حصہ نہیں لیا، جن میں چین، بھارت، پاکستان اور ایتھوپیا شامل ہیں۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت سمیت خلیجی اور عرب ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ اردن، مصر، عمان، لیبیا، عراق اور اسرائیل نے بھی مذمتی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔
عرب ممالک کی یوکرین پر روسی حملے کےخلاف یو این کی قرارداد کی حمایت



















