مریدکے (طاہر محمود سے ) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کا شہر میں مختلف جہگوں پر چھاپے، کھاد سٹوروں کو بھاری جرمانے، دو سٹوروں کو سیل کر دیا، زائد نرخوں پر گوشت فروخت کرنے والے قصابوں ، کریانہ مرچنٹ کی دوکانوں پر بھی چھاپے مار کر بھاری جرمانے عائد کئے، تحصیل کمپلیکس میں غیر حاضر پٹواری معطل، محکمہ زراعت کا عملہ غائب۔ تفصیل کے مطابق اے سی مریدکے ڈاکٹر زینب طاہر نے مریدکے میں مختلف جگہوں مال آف مریدکے سمیت شہر میں چھاپے مار کر مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والے کھاد ڈیلروں کو بھاری جرمانے کئے اور دو کھاد سٹوروں کو سیل کر دیا۔ زینب طاہر نے زائد نرخوں پر گوشت فروخت کرنے والے قصابوں اور کریانہ مرچنٹ والوں کو بھی جرمانے کئے۔ تحصیل کمپلیکس میں وزٹ کے دوران تحصیل بھر کے پٹواریوں کی حاضری چیک کی اور دو ماہ عرصہ سے زائد ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے نارنگ منڈی کے پٹواری عامر صدیق کو معطل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے وزٹ کے دوران محکمہ زراعت کا تمام عملہ غائب رہا۔ زینب طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منافع خور کسی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذمہ داریوں میں غفلت برتنے والے آفیسر ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ڈیوٹی بخوبی سرانجام نہ دینے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مریدکے:اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے، دو کھاد سٹور سیل، متعدد کوبھاری جرمانے



















