سرگودھا(بےورو رپورٹ)سرگودھا میں گھریلو تنازعہ پر قتل کی لرزہ خیز واردات ماں بیٹے سمیت تین افراد جاںبحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔آر پی او اور ڈی پی او نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ پر قصبہ سائیوال کے علاقہ میں گھریلو تنازعہ پر آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کر کے ظفراقبال کی ماں، بڑے بھائی اورکزن کو قتل اور چھوٹے بھائی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے ایس پی انوسٹگیشن انعم فریال افضل کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرریسکیو1122 کی مدد سے مقتولین اور زخمی کو ٹی ایچ کیو تحصیل ساہیوال منتقل کر دیا اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔اس المناک واردات میں تہرے قتل کا آر پی او شارق کمال صدیقی اور ڈی پی او محمد فیصل کامران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی اور وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
سرگودھا، گھریلو تنازع پر ماں بیٹے سمیت3افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

















