شہباز ،زرداری میں طویل ملاقات،اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد(بیورورپورٹ)شہباز ،زرداری میں طویل ملاقات،اہم امور پر مشاورت،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم ہاوس میں اہم ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کا وزیر اعظم ہاوس پہنچنے پر استقبال کیا،دونوں کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی ۔
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔