چھانگا مانگا(نامہ نگار) چھانگا مانگا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ۔گیس،پیٹرول، آٹے سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاءغریب کی پہنچ سے دور موجودہ حکومت نے عوام کا کچومر نکال دیا، تفصیلات کے مطابق شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر موجودہ حکومت نے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا، ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی نے پنجے گاڑھ لیے بجلی ،گیس ،پٹرول، چاول، آٹا سمیت اشیا خوردونوش کی تمام چیزیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ڈالر اور پٹرول پر قابو نہ پانا، موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، موجودہ حکومت نے اشیا خور ونوش میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو فاقہ کشی اور خود کشی پر مجبور کر دیا ہے غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا، حکومت عوام کو بے روزگاری مہنگائی اور غربت میں دھکیل کر میٹھی نیند سو رہی ہے ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے کنسٹرکشن کمپنی اور دیگر کاروبار بھی بند ہو گئے مزدوری بھی میسر نہیں رہی ملک میں شہنشاہت ، لاقانونیت کا نظام چل رہا ہے، اور غریب عوام کا کوئی فرسان حال نہیں ہے غریبوں کے بچوں کو روٹی میسر نہیں اور وہ جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دینے لگے۔
چھانگا مانگا:آٹا سمیت اشیاءضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور

















