نارنگ:انتظامیہ کی غفلت، شہرسے گزرنے والا راجباہ گندے نالے میں تبدیل

نارنگ منڈی(نامہ نگار)انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے شہرسے گزرنے والا راجباہ گندے نالے میں تبدیل،مچھروں کی بہتات،شدید تعفن اور بدبو سے گزرنے والوں کا براحال سکول جانے والے بچے بھی متاثر ہونے لگے تفصیل کے مطابق نارنگ شہرکی شرقی آبادی میں فصلوں کو سیراب کرنے کی غرض سے راجباہ بنایاگیا جو انتظامیہ کی نااہلی،سستی اور غفلت سے گندے نالے میں تبدیل ہوکر بیماریاں پھیلا رہاہے راجباہ کے اردگر دکے بسنے والے علاقہ مکین اور خاص کرسرکاری اور نجی تعلیمی ادارے ہیں جہاں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے طلباءاور طالبات شدید اذیت میں مبتلا ہیں گندگی کے ڈھیروں سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے جس سے شہری بیمارہورہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔