ہمارا سیارہ تیزی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی زد میں ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی، اصلا حات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ بزنس انٹرپرائز معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہونےوالے ملکوں میں شامل ہیں، ہمارا سیارہ تیزی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی زد میں ہے، ماحولیات اور صحت سے متعلق قومی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بزنس انٹرپرائز انڈسٹری کا انجن ہیں،بزنس انٹرپرائز معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جو بزنس اپنے منافع میں اپنے ملازمین اور علاقے کو شامل کرتے ہیں وہ دیرپا ترقی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سیارہ تیزی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی زد میں ہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہیں، ہمارے سیارے کا ایکو سسٹم کو خراب ہورہا ہے ،فوڈ سیکورٹی مسئلہ شدت اختیار کرتاجارہا ہے ، اسلئے ہمیں سنجیدگی سے ماحول دوست پالیسیوں کو اپنے کی ضرورت ہے۔