نسیم شاہ کی ننھی مداح ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی

کراچی (مشرق نیوز) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ننھی مداح فاسٹ بولر نسیم شاہ سے ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی۔ ننھی فین نسیم شاہ کا سکیچ بنا کر کوئٹہ اور پشاور کے میچ میں آئی تھی۔فین نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ ملاقات کےلئے نسیم شاہ کو سٹینڈ کے پاس لے گئی۔اس موقع پر نسیم شاہ سے ملتے ہی ننھی مداح خوشی سے رو پڑی، نسیم شاہ نے فین کو اسکیچ پر آٹو گراف دیا اور سیلفی بھی بنائی۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔